وزیراعظم کا انڈر 19 ایشیا کپ فاتح ٹیم کے لیے فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

IMG 20251222 WA2161


اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے لیے فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے اور بھارت کے خلاف شاندار فتح پر ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اور اتنے بڑے مارجن سے کامیابی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف فیصلہ کن فتح نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی کو ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال قرار دیا۔
وزیراعظم نے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور محنت نے قومی ٹیم کو ایشیائی سطح پر ایک بار پھر نمایاں مقام دلایا۔

متعلقہ پوسٹ