افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی ٹرمپ کی تصدیق — ایک اہلکار بدستور تشویشناک حالت میں زیرعلاج
امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم دورانِ علاج دم توڑ گئیں جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق حملہ آور — جسے افغان شہری بتایا جا رہا ہے — بھی شدید زخمی ہے اور اس کی حالت نازک ہے
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن ملک میں سکیورٹی چیلنج بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔

