امریکا کا داعش کے خلاف بڑی کامیابی کا دعویٰ، انتہائی مطلوب کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

IMG 20251220 WA2218


واشنگٹن / دمشق — امریکا نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ایک بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والا کمانڈر داعش کی ڈرون کارروائیوں کا ذمہ دار تھا اور ایک اہم سیل کی قیادت کر رہا تھا۔ فضائی حملے میں اس کے چار ساتھی بھی مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شام کے صوبے دیر الزور میں کی گئی، جو ماضی میں داعش کی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔
امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد داعش کی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کرنا اور خطے میں سلامتی کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہے۔ مزید تفصیلات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ پوسٹ