توشہ خانہ ٹو محض ابتدا ہے، 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں، فیصل واوڈا

IMG 20251220 WA2164


اسلام آباد — آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا معاملہ صرف ابتدا ہے، جبکہ اس کی انتہا اور انجام ابھی باقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق شواہد اور گواہیاں منظرِ عام پر آنا باقی ہیں۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا، “اللہ رحم کرے، جیسا پہلے کہا تھا کہ دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے۔ کانوں سے بہرے اور آنکھوں سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کو آگے اس مقام تک لے جایا جائے گا جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں ہوگی۔
فیصل واوڈا کے بیان کو ملکی سیاست میں جاری احتساب اور قانونی عمل کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں ان ریمارکس پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ