وائٹ واش سے بچاؤ، پاکستان نے آخری میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرایا

میر پور: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش کو 74 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش سے خود کو بچا لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں میزبان ٹیم صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بنگلا دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

متعلقہ پوسٹ