اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کا وزیراعظم ہاؤس پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

IMG 20260204 WA1204 scaled


اسلام آباد (4 فروری 2026) — جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے آج وزیراعظم ہاؤس آمد پر گرمجوش اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

img 20260204 wa12064349505997630744105
اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کا وزیراعظم ہاؤس پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش 5


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
باضابطہ استقبالیہ تقریب کے دوران پاکستان مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے قازق صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر توکایف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

img 20260204 wa12022653531971824233506
اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کا وزیراعظم ہاؤس پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش 6


صدر قاسم جومارت توکایف نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم شہباز شریف سے تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے اپنے کابینہ ارکان کو مہمان صدر سے متعارف کرایا۔

img 20260204 wa12058485217953317720631
اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کا وزیراعظم ہاؤس پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش 7


اس موقع پر صدر توکایف نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
یہ دورہ 23 برس بعد کسی قازق صدر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ صدر توکایف آج اور کل صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاکستان-قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا محور تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے نئے مواقع ہوں گے۔
دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی قربتوں کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ