
(ویب ڈیسک)اٹلی کے شہر نیپلز میں ڈاک کے ایک لفافے سے 7 زندہ سانپ برآمد ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپلز میں معمول کی ڈاک کی چیکنگ کے دوران انتظامیہ کو ایک عجیب وغریب لفافہ ملاجسے کھولنے کے بعد افسران دنگ رہ گئے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ افسران کو لفافے سے corn snake نسل کے 7 زندہ سانپ ملے، جنہیں بغیر کسی تھرمل پروٹیکشن کے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق یہ سانپ زہریلے نہیں تھے لیکن لفافے میں بند ہونے کی وجہ سےہائپوتھرمیا (ان کے جسم کا درجہ حرارت بہت کم ہوگیا تھا ) میں مبتلا تھے۔
انتظامیہ کے مطابق سانپوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ذمہ داران کو پکڑنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

