بھارت؛ منی پور میں صورتحال کشیدہ، بم دھماکے میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد مظاہرے

IMG 20260419 WA1091


امپھال: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ ایک بم دھماکے میں دو معصوم بچوں کی ہلاکت کے بعد عوام میں غم و غصہ پھیل گیا اور بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امپھال میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ صورتحال ابھی تک کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور شہر میں دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے۔
ریاستی حکومت نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ