اسلام آباد: یکم جنوری 2026 سے ملک بھر کے صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے قیمتوں میں نمایاں کمی کی تجویز تیار کر لی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8.59 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 8.92 روپے اور لائٹ ڈیزل 6.62 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 252.85 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.06 روپے فی لیٹر تک آنے کی توقع ہے۔

