(24نیوز)امریکی جریدے کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوشش سے لگتا ہے امریکا مشرق وسطیٰ کا سبق بھول گیا ہے، طاقت سے حکومتیں بدلنا زیادہ مسائل کا سبب بنتا ہے۔
ٹائم کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا نے مڈل ایسٹ میں گذشتہ 25 سال کی ناکام مداخلتوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگرچہ مادورو غیر مقبول ہیں اور وینزویلا کی فوج نسبتاً کمزور ہے لیکن اس کی حکومت کو زبردستی ختم کرنے سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے اور امریکی سرزمین کے قریب مسائل جنم لے سکتے ہیں، جیسے مہاجرین، منشیات کی اسمگلنگ اور سیاسی عدم استحکام۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کیریبین میں تقریباً 15 ہزار فوجی، طیارے، میزائل اور ڈرونز تعینات کیے ہیں، لیکن یہ مکمل حملے یا قبضے کے لیے ناکافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کب?ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی
یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مدورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔


