اسحاق ڈار کا دورۂ چین، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

IMG 20260105 WA0010


بیجنگ/اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ چین کے دوران پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے، خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو بامقصد، شایانِ شان اور عوامی سطح پر مؤثر انداز میں منایا جائے گا، تاکہ دوطرفہ دوستی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
ملاقاتوں کے دوران اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل، صنعتی زونز کے قیام اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور علاقائی امن و استحکام کے عزم سے چینی قیادت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
چینی حکام نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین سی پیک کو باہمی ترقی اور خوشحالی کا اہم ستون سمجھتا ہے۔
دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات میں قریبی سفارتی رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ