ازبکستان: روحانی سیاحت کا ابھرتا ہوا مرکز

IMG 20250926 WA0485



تاشقند: ازبکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تیزی سے ایک نمایاں زیارت گاہ کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ حکومت نے حالیہ برسوں میں سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ہیں، جن میں کم لاگت ایئر لائنز، ریل کے جدید نظام، اور سیاحتی سہولیات میں اضافہ شامل ہے۔
ازبکستان کی قدیم و تاریخی شہر سمرقند، بخارا اور ترمذ صدیوں سے اسلامی علوم، تجارت اور روحانی مراکز کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ یہاں کے مزارات اور درگاہیں دنیا بھر کے زائرین کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔
سب سے نمایاں زیارت گاہ امام بخاریؒ کا مزار ہے جو سمرقند کے قریب واقع ہے۔ امام بخاریؒ کی کتاب صحیح البخاری قرآن مجید کے بعد سب سے معتبر دینی ماخذ تصور کی جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے امام بخاری کمپلیکس کو ازسرنو تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد، 75 میٹر بلند مینار اور جدید سہولیات شامل کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح امام ماتریدی، امام ترمذی، بہاؤ الدین نقشبندؒ اور دیگر بزرگوں کے مزارات بھی زائرین کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں۔ ان مراکز کی بحالی اور تزئین پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی روحانی وابستگی کو مزید مضبوط بنا سکیں۔
ازبکستان حکومت نے زیارت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’تبرک زیارت‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا ہے، جہاں تقریباً 260 روحانی و تاریخی مقامات کی تفصیل سات زبانوں میں موجود ہے۔
2025 کی پہلی ششماہی میں ازبکستان آنے والے 57 فیصد سیاح ترک ریاستوں کے رکن یا مبصر ممالک سے تھے، جن میں ترکی، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، ترکمانستان اور ہنگری کے ہزاروں زائرین شامل تھے۔
یہ تمام اقدامات ازبکستان کو نہ صرف ایک پُرکشش سیاحتی مرکز بنا رہے ہیں بلکہ اسے اسلامی دنیا میں ایک حقیقی روحانی تجدید کے مرکز کے طور پر بھی ابھار رہے ہیں

img 20250926 wa04847562624608033077369
ازبکستان: روحانی سیاحت کا ابھرتا ہوا مرکز 3

متعلقہ پوسٹ