پاکستان: ایف آئی اے نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 271 افسران کو سزائیں دی

IMG 20260106 WA1664


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے بدعنوانی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اپنے 271 افسران کو سزائیں سنائیں۔ یہ اقدام ادارے میں اندرونی احتساب کے تحت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق 88 افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، جن میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 13 انسپکٹرز، 20 سب انسپکٹرز اور دیگر عملہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں متعدد افسران کو عہدے کی تنزلی یا ترقی سے روکنے جیسی سزائیں دی گئی ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں کرپشن، غفلت اور ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور احتسابی عمل جاری رہے گا تاکہ انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ