(24نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کی تصویر ایکس پر شئیر کر دی۔ مسک نے اپنے جڑواں بچوں کے نام کس کس سے متاثر ہو کر رکھے؛ اس تصویر سے بچوں کے ناموں کی کہانی بھی عوام کی دلچسپی کا مرکز بن گئی۔
ایلون مسک اپنی بہت بڑی فیملی کو کم ہی دنیا کے سامنے لاتے ہیں، وہ پہلی بار اپنے جرواں بچوں کو دنیا کےسامنے لے آئے اور ان کے نام شئیر کر دیئے لیکن انہوں نے بچوں کے چہرے اب بھی چھپائے رکھے ہیں۔ مسک نے بچوں کے نام بتائے اور یہ بتایا کہ یہ نام کن سے متاثر ہو کر رکھے۔
ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے جڑواں بچوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ تصویر ایکس پر Tesla Owners Silicon Valley کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں ایلون مسک اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
ایلون مسک کے ان جڑواں بچوں میں ایک بیٹا ہے اور ایک بیٹی۔ بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے۔ مسک کے بچوں کے ان منفرد ناموں پر سب ہی حیران ہوئے۔
ایلون مسک نے اپنے بیٹے سٹرائیڈ سیکھر کا نام کیسے رکھا، یہ بات وہ بھارت میں ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ اپنےبیٹے کے نام کا پہلا حصہ Strider مشہور ناول "دی لارڈ آف دی رنگز ” کے مرکزی کردار س کے نام سے لیا ۔بیٹے کے نام کا دوسرا حصہ سیکھر دراصل بھارت کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنیم چندرشیکھر سے متاثر ہو کر رکھا۔
ایلون مسک نے یہ بھی بتایا تھا کہ جڑواں بچے میری پارٹنر شیوان زیلس سے ہیں جن کے والد کا تعلق بھارت کی ریاست پنجاب سے تھا۔ وہ آدھی بھارتی امریکن ہیں۔
ایلون مسک نے مزید بتایا کہ بیٹے کے ساتھ جڑواں پیدا ہونے والی بہن کا نام میں نے معروف فینٹیسی ویڈیو گیم "ایڈن رِنگ” کے ایک فیچر سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔
کومیٹ ایژر (Comet Azure) دراصل ایڈن رنگ ویڈیو گیم کا سب سے طاقتور جادو (spell) ہے۔ یہ جادو گیم کھیلنے والے کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتا ہے۔
سٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایزور نومبر 2021 میں پیدا ہوئے تھے۔ ایلون مسک اور شیون زیلس کے دو بچے اور بھی ہیں جن کے نام آرکیڈیا اور سیلڈن لائکرگس ہیں۔ مسک اپنے جرواں بچوں کی پرائیویسی کا اس قدر خیال رکھتے ہیں کہ انہوں نے ان کے نام ان کے کئی سال کا ہونے کے بعد بتائے اور ان کی تصویریں اب شئیر کیں تو ایسے کہ چہرے کسی کو نظر نہیں آ سکتے۔


