اسلام آباد میں چینی منصوبوں کی سیکیورٹی پر اہم اجلاس

IMG 20260109 WA2179


اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اسلام آباد میں جاری چینی منصوبوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں چینی منصوبوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی، جس میں مجموعی سیکیورٹی انتظامات خصوصاً گاڑیوں کی اسکیننگ کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وفد نے منصوبوں پر نصب وہیکل اسکیننگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں نظام کی افادیت، موجودہ طریقۂ کار اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی سیکیورٹی سید ذیشان حیدر نے کہا کہ چینی منصوبوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے بہتر سیکیورٹی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اجلاس میں آئندہ لائحۂ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس میں وہیکل اسکیننگ سسٹم کی بہتری اور سیکیورٹی پروٹوکول کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات شامل تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی کوششوں کے ذریعے مستقبل میں منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ