وینزویلا میں مبینہ فوجی کارروائی کے بعد نوبل امن انعام یافتہ خاتون کا اپنا اعزاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کرنے کا دعویٰ

IMG 20260116 WA1101


کاراکاس/واشنگٹن: وینزویلا میں مبینہ فوجی کارروائی اور وہاں کے صدر کو اہلیہ سمیت اغوا کیے جانے کی اطلاعات کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نوبل امن انعام حاصل کرنے والی وینزویلا کی ایک خاتون نے اپنا نوبل انعام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایک علامتی قدم کے طور پر اٹھایا گیا، جسے بعض حلقے امریکی کردار کے اعتراف سے تعبیر کر رہے ہیں، تاہم ناقدین نے اس فیصلے اور اس کے پس منظر میں بیان کیے جانے والے واقعات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
تاحال نوبل کمیٹی کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی کہ نوبل امن انعام کسی اور کو منتقل کیا جا سکتا ہے، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے بھی صدر اور ان کی اہلیہ کے مبینہ اغوا سے متعلق خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ان دعوؤں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ پیش رفت وینزویلا کے جاری سیاسی بحران کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے اور عالمی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ