ترکیہ میں غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 14 افراد گرفتار

IMG 20260119 WA1404


شانلی عرفا (ترکیہ): مختلف ممالک میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، جہاں میزبان ریاستیں انہیں سکیورٹی اور امیگریشن کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
جرمنی اور ایران کے بعد اب ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترکیہ کے شہر شانلی عرفا میں 14 افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد ایک ٹرک میں چھپ کر سفر کر رہے تھے، جبکہ اس غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث تین سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق تمام گرفتار افغان پناہ گزینوں کو کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ پوسٹ