قائمہ کمیٹی نے ارکانِ پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دے دی

IMG 20260119 WA2295


اسلام آباد: قائمہ کمیٹی نے ارکانِ پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثے اور واجبات ظاہر کرنے سے متعلق مجوزہ بل کی منظوری دے دی ہے۔
بل کے مطابق اثاثوں کی اشاعت عوامی مفاد میں کی جائے گی، تاہم اس کے لیے سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی منظوری کو لازمی شرط قرار دیا گیا ہے۔
قانون سازی میں ایک شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت سرکاری گزٹ میں اثاثوں اور واجبات کی اشاعت کی جا سکے گی، جس کا مقصد شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنانا ہے۔
حکام کے مطابق بل میں عوام کو معلومات کی فراہمی اور ارکانِ پارلیمنٹ و ان کے اہل خانہ کے تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ