کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی سیکیورٹی علاقے میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس حکام نے تصدیق کی ہے۔
کابل پولیس کے مطابق دھماکا شہرِ نو کے تجارتی علاقے میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا، جو شہر کے مصروف اور حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

