ایران سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو صرف تافتان بارڈر کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ

news 1768588006 9575



news 1768588006 9575

(24نیوز) تہران میں پاکستانی سفیر نے زمینی راستے سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو صرف تافتان بارڈر کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تہران میں متعین پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا ایکس پر ایران سے واپس آ رہے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام  سامنے آیا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صرف تافتان بارڈر والا راستہ استعمال کریں اور روزانہ بارڈر کراس کرنے کے لئے مقرر وقت سے کافی پہلے بارڈر راہداری پر پہنچ جائیں۔ 

مدثر ٹیپو، ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایران  سے واپس آ رہے پاکستانی طلبہ اور شہری  جو زمینی راستے سے پاکستان واپسی کا سفر کر رہے ہیں، وہ پریشانی سے بچنے کے لیے ایران کے سرحدی راہداری عبور کرنے کے لئے مقرر اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔سرحد عبور کرنے کے مقرر  اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ہمارے شہری سرحد کی روزانہ شام کو  بندش کے وقت سے تین سے چار گھنٹے پہلے سرحد پر پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ویزا پروسیسنگ کن لوگوں کیلئے معطل ہوئی، کن پر کوئی اثرنہیں ہوگا، امریکی سفارتخانے کا مؤقف سامنےآگیا

 سفیر نے بتایا کہ  آج چار پاکستانی طالبات گبد–ریمدان سرحد پر پھنس گئیں کیونکہ سرحد بند ہو چکی تھی۔ ہماری درخواست پر تہران نے طویل تعطیلات کے باوجود فوری طور پر ان طالبات  کی مدد کی۔ اس فوری مدد پر میں ایران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور  میں اس معاملے میں بروقت مداخلت پر حکومتِ بلوچستان کی بھی مشکور ہوں۔

تہران میں متعین سفیر مدثر ٹیپو نے کہا، میں زور دیتا ہوں کہ خواتین اور بچے ممکنہ طور پر تفتان–زاہدان سرحد کے راستے سفر کرنے پر غور کریں۔ آپ کے تعاون اور سمجھ بوجھ پر میں شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں مساجد کے متعلق نریندر مودی کا گھناونا "سروے”؛ ؛مساجد کی”ڈیجیٹل پروفائلنگ” پر مسلمان برہم





Source link

متعلقہ پوسٹ