بھارتی نائب کپتان شریاس آیر میچ کے دوران شدید زخمی، آئی سی یو میں زیرِ علاج

FB IMG 1761555744988 1




سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور معروف بلے باز شریاس آیر آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سڈنی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ہفتے کے روز بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ کے دوران شریاس آیر ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں گر پڑے، جس سے انہیں اندرونی طور پر گہری چوٹیں آئیں۔ ابتدائی طور پر انہیں ڈریسنگ روم لے جایا گیا، تاہم طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق شریاس آیر کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی تھی جس کے باعث ان کی حالت نازک ہو گئی اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق شریاس آیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم وہ مکمل صحتیابی تک میچوں سے دور رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ