اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار

FB IMG 1757927184055 1



اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) — دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی اسٹار لنک کی سروس ایک بار پھر متاثر ہوئی، جس کے باعث ہزاروں صارفین رابطوں میں مشکلات کا شکار ہو گئے۔
صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شکایات درج کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اچانک انٹرنیٹ سروس منقطع ہونے اور رفتار میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے یہ بھی بتایا کہ کئی گھنٹوں بعد بھی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اسٹار لنک کے سیٹلائٹ نیٹ ورک میں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کمپنی کی جانب سے تاحال کسی بڑی خرابی کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ اسٹار لنک کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد بار فنی خرابیوں کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

متعلقہ پوسٹ