ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,178 روپے کا اضافہ

FB IMG 1758879948175 1 1



کراچی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں منگل کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 3,178 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2,725 روپے اضافے کے بعد 348,746 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 319,695 روپے میں دستیاب ہے۔
چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ 16 روپے کمی کے بعد 4,776 روپے اور دس گرام چاندی 14 روپے کمی کے ساتھ 4,094 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا، جہاں قیمت 3,818 ڈالر سے بڑھ کر 3,855 ڈالر فی اونس ہوگئی

متعلقہ پوسٹ