واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ جنگ میں دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجی جنرلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کی باتیں بری لگیں تو وہ اپنے عہدے اور مستقبل کو الوداع کہہ کر باہر جاسکتا ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت اہم شخصیت ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے جنگ رُکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، ورنہ صورتحال نہایت سنگین ہو جاتی۔
ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جانب سے کیا گیا یہ تبصرہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، جسے انہوں نے وہاں موجود اعلیٰ فوجی جنرلز کے سامنے بھی بیان کیا۔


