اسلام آباد میں گیس سلنڈر حادثہ، وزیراعظم شہباز شریف کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

images 14 1


اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز (PIMS) کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ زخمیوں کی مکمل صحتیابی تک علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال سے متعلق شہریوں میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ