(ویب ڈیسک) خوبصورت یورپی ملک بلغاریہ نے ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرادیا ۔
بلغاریہ حال ہی میں یورو کرنسی کو اپناکر Schengen زون کا حصہ بناہے جو ایسے 29 ممالک کا گروپ ہے جن کی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھلی ہوئی ہیں۔
ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے،بلغاریہ کا یہ نیا ڈیجیٹل پروگرام غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے جو کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر سرگرم ہوں۔
اس پروگرام کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 31 ہزار یورو ہونا ضروری ہوگی،اس ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کو اپنے ملک میں بلغاریہ کے سفارتخانے سے رجوع کرکے ڈی لونگ اسٹے ویزا کے لیے اپلائی کرنا ہوگا،اس ویزا کے تحت غیرملکی اس ملک میں جاکر رہائش کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق مکمل،رپورٹ تیار
بلغاریہ پہنچ کر رہائشی پرمٹ کے لیے 14 دن کے اندر اپلائی کرنا ہوگا،اس پرمٹ کے لیے درخواست گزاروں کو بلغاریہ میں قیام کا ثبوت، اپنے ملک میں قیام کے دوران جرائم سے پاک ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ، کسی دستاویز کا بلغارین زبان میں ترجمہ اور سالانہ آمدنی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کو ہیلتھ انشورنس کا ثبوت بھی دینا ہوگا جو بلغاریہ میں بھی کارآمد ہو۔
ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کی مدت ایک سال ہوگی جس میں مزید ایک سال کا اضافہ ممکن ہوگا۔




