کورنگی صنعتی ایریا پی این ٹی کالونی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا، ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور تین لاکھ 60 ہزار روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔
کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

