ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 217 افراد ہلاک ہوچکے: ٹائم میگزین کا دعویٰ

ایران مظاہرے 1.webp


ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 217 افراد ہلاک ہوچکے: ٹائم میگزین کا دعویٰ

مظاہرین کی جانب سے 26 بینک، 25مساجد، 2 اسپتال اور   48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایاگیا

تہران: معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں حکام اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران اموات کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔

امریکی جریدے نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد مظاہروں کو بے قابو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ رات سے مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس دوران مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے 26 بینک، 25مساجد، 2 اسپتال اور   48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایاگیا جبکہ سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز  پر  بھی حملےکیے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار  زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایران مظاہرے ، ترکش ایئرلائنز نے اپنی پروازیں اچانک منسوخ کر دیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتشدد مظاہرے کرنے والوں نے ایمبولینسوں پر بھی حملے کیے، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے  تقریبا ڈھائی ہزار  افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور  بند ہے۔

تہران کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی جریدے ٹائم کو بتایاکہ دارالحکومت کے صرف 6 اسپتالوں میں 217  مظاہرین کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور  ان میں سے زیادہ تر لوگ گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

تاہم ایرانی حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی جریدے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نیوز  ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 49 عام شہری شامل ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ