وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ نے کرغزستان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ای گورننس اور عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی تعاون، نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ اور سرحد پار ڈیجیٹل انوویشن کو آگے بڑھانے جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔
دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو مزید اسمارٹ، محفوظ اور باہم منسلک بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ملاقات میں مستقبل قریب میں تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی امید بھی ظاہر کی گئی۔

