پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا

untitled design 2026 08 31t210251 4231788192370 0



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج لارڈز ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ سے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ ان کی جگہ مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں پانچ ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ سطح پر ابھی تک نہیں کھیل سکے جبکہ دو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر صائم  ایوب اور عبداللہ فضل شامل ہیں، جو بالترتیب آٹھ اور دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے آل راؤنڈر عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

دیگر چار کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر اور قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، آل راؤنڈرز محمد عمران  اور رضااللہ شامل ہیں۔

یہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی نے سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی کوچنگ اسٹاف سے ریلیز کر دیا جبکہ ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ