جینسن ہوانگ دوبارہ این ویڈیا کے سربراہ مقرر؛ ایلون مسک کا دلچسپ ردعمل

news 1795449500 2313



news 1795449500 2313

(ویب ڈیسک)اے آئی اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے جائنٹ جینسن ہوانگ کو مبینہ چینی جاسوسی کے ساتھ اور ایک کمپنی عہدیدار کے ساتھ جنسی روابط رکھنے پر سی ای او کے عہدے سے برطرف کرنے کے کچھ دنوں بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ فیصلے کے تحت جینسن ہوانگ کو فوری طور پر دوبارہ کمپنی کا صدر، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ کا رکن مقرر کردیا۔

کمپنی کے بورڈ کا کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ سے متعدد ملاقاتوں اور گفتگو کے بعد ان کی قیادت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

جس پر بورڈ نے امریکی حکومتی حکام سے بھی رائے لی اور کہا کہ جینس ہوانگ کی کمپنی میں واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔

این ویڈیا نے اس فیصلے کے ساتھ اپنے شریک بانی کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپ دی ہے تاہم ان سے متعلق تحقیقات ابھی جاری رہیں گی۔

اس اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر جینسن ہوانگ کے لیے جذبہ خیرسگالی کے اظہار کا تانتا بندھ گیا۔ اکثریت انھیں عہدے پر واپسی کے کمپنی کے فیصلے کو سراہا تاہم چند نے تنقید بھی کی۔

ایسے میں ایلون مسک کہاں خاموش رہنے والے تھے۔ انھوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مختصر پیغام میں لکھا کہ ’’یہ کام ہوگیا۔‘‘

بعد ازاں انہوں نے این ویڈیا کا باضابطہ اعلامیہ بھی شیئر کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’’غلطی درست کردی گئی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ ایلون مسک اس سے قبل بھی جینسن ہوانگ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے تھے اور ان کی واپسی کے مطالبے کی حمایت میں ایک آن لائن درخواست پر دستخط بھی کیے تھے۔

ایلون مسک کا اس معاملے پر مؤقف تھا کہ جینسن ہوانگ جیسی صلاحیتوں کے حامل سربراہ کو کمپنی سے الگ کرنا دانش مندی نہیں تھی۔

یاد رہے کہ این ویڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ نے رواں ماہ ذاتی معاملات سے متعلق تنازعات اور الزامات سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

ان پر ایک تائیوانی خاتون کے ساتھ معاشقہ کا الزام بھی تھا جنھیں امریکی حکام نے چین کی جاسوسہ کہا تھا۔  اسی دوران کمپنی خاتون عہدیدار کے ساتھ جنسی تعلق کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ سامنے آنے سے قبل جینسن ہوانگ نے ایک کھلے خط کے ذریعے اپنی اہلیہ اور بچوں سے بیوفائی پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگی بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے سستا ہونے کاامکان؟جانیے





Source link

متعلقہ پوسٹ