
(ویب ڈیسک )شمالی کوریا نے 1948ء میں اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ قومی پرچم کے سائز اور تناسب میں تبدیلی کردی ہے۔
نئی آئینی ترمیم کے تحت قومی پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب ایک اور 1.65 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ تناسب ایک اور 2 تھا۔
شمالی کوریا کے سرکاری پروپیگنڈا ویب پورٹل نینارا پر شائع ہونے والے نئے آئین میں اس تبدیلی کی تفصیلات سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسمان میں اڑتے جہاز میں اچانک سیلاب، مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں
نئے آئین کے آرٹیکل 166 میں قومی پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب تبدیل کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پرچم پہلے کے مقابلے میں نسبتاً کم لمبا اور زیادہ چوڑا دکھائی دے گا۔
تاہم پرچم کے بنیادی ڈیزائن اور رنگوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ درمیان میں سرخ رنگ کی چوڑی پٹی موجود ہے۔
سرخ پٹی کے اوپر اور نیچے سفید رنگ کی باریک پٹیاں ہیں۔ ان کے ساتھ نیلی رنگ کی پٹیاں موجود ہیں۔

