آئرن لیڈی بینش فاطمہ کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا

IMG 20260128 WA0231


راولپنڈی/جہلم (نمائندہ خصوصی) آئرن لیڈی کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم بینش فاطمہ کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ سی سی ڈی راولپنڈی کی انچارج کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔
میڈم بینش فاطمہ ان چند افسران میں شامل ہیں جنہوں نے صرف فائلوں اور دفتروں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ خود فیلڈ میں نکل کر کمانڈ کی۔ سی سی ڈی راولپنڈی کے قیام سے لے کر اس کی عملی کامیابی تک ان کی قیادت، فیصلہ سازی اور ٹیم پر گرفت واضح طور پر نظر آئی۔
پولیس حلقوں کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ افسران ہوں یا جوان، سب ان کی کمانڈ کو مانتے تھے اور ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ ان کی تعیناتی سے جہلم میں بہتر پولیسنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری کی توقع ہے۔

متعلقہ پوسٹ