امریکہ سمیت اتحادیوں کا ایران کے جوہری معاملے کو سلامتی کونسل لے جانے کا اعلان

news 1788552863 2329



news 1788552863 2329

(24 ںیوز)ایران کا جوہری معاملہ ایک بار پھر نئی سفارتی کشیدگی کا شکار ہوگیا، امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

’’رائٹرز‘‘ کے مطابق چاروں مغربی طاقتیں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ میں ایران کے خلاف قرارداد لانے کی کوشش کررہی ہیں جس میں ایران کو جوہری عدم تعاون پر سلامتی کونسل کو رپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یہ اقدام کامیاب ہونے کی صورت میں تقریباً 20 سال بعد ایران کے جوہری معاملے کو دوبارہ سلامتی کونسل میں لے جانے کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے اور آئی اے ای اے کو ضروری رسائی فراہم کرے۔

 امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی کی جانب سے ایران کیخلاف آئی اے ای اےمیں قرارداد لانے کا امکان ہے اور آئی اے ای اے ایران کو جوہری عدم تعاون پر رپورٹ کرے گا، ایران کیخلاف قرارداد منظور ہوئی تو معاملہ سلامتی کونسل جائے گا۔

 ایران نے آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی، آئی اے ای اے کو ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم پر تشویش ہے،  ایران کے پاس9 اعشاریہ  440کلوگرام افزودہ یورینیم موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں! بڑی سہولت کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ