ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

news 1795771378 2404



news 1795771378 2404

(24 نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی، ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔

ترکیہ نیٹو کی دوسری بڑی فوجی طاقت اور پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے، سعودی عرب تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔

دوسری جانب مکہ دفاعی معاہدے کے سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:شہری کے گھر سے نایاب جنگلی جانور پینگولین ریسکیو

اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، سعودی وزیر دفاع اور ملٹری چیف شریک ہوں گے، ترک وزیر خارجہ حاکان فدان اور ترک وزیر دفاع و ملٹری چیف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوں گے، اجلاس کے سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ترک اور سعودی وفد کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ