فیض حمید کے بھائی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع

2619320 najafhameed 1710746687



سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے انکوائری شروع کی ہے۔

نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئیں جبکہ بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ نجف حمید کی اراضی سکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ