پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

IMG 20260129 WA1844


راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے، مسلح افواج دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے لیے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا۔ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان بھی کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری بھی دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ پوسٹ