، اسلام آباد : (عباس احمد )ایس عکس پی آپریشن قاضی علی اسپیشل انیشیٹیو پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کو متعلقہ افسران کی جانب سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور ڈولفن فورس کے دفاتر کی بہتری سے نہ صرف پولیس اہلکاروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شہریوں کو بھی پولیسنگ کے جدید اور مؤثر نظام کے فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔


