عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے مارکیٹ تجزیہ کار حالیہ برسوں کی سب سے بڑی گراوٹ قرار دے رہے ہیں۔

IMG 20260130 WA2134


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی فی اونس قیمت 355 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 5 ہزار 150 ڈالر تک آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اچانک کمی کو سونے کی قیمتوں میں ایک غیر معمولی دن قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی رجحان کے تحت پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 35 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 30 ہزار 435 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کم ہو کر 11 ہزار 069 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 949 روپے کی کمی کے بعد 9 ہزار 489 روپے میں فروخت ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ