اسلام آباد: (عباس احمد ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کھلے مین ہولز کو ڈھکن لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں پر نصب کرب اسٹونز کی بحالی کی ایک جامع اور وسیع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبہ جات، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔ اس خصوصی مہم کے تحت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں موجود کھلے گٹروں اور مین ہولز کو معیاری، مضبوط اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کی حدود میں واقع ہر مین ہول، چاہے وہ سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، واپڈا، ایس این جی پی ایل یا کسی بھی دیگر ادارے کے زیر انتظام ہو، ہر صورت معیاری ڈھکن سے ڈھانپا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کو مکمل طور پر کور نہیں کر دیا جاتا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں، بالخصوص بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر گزشتہ روز سے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مختلف علاقوں میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر کھلا یا غیر محفوظ مین ہول یا گٹر دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔علاوہ ازیں، دارالحکومت کی سڑکوں اور گذرگاہوں پر موجود خراب فٹ پاتھوں کی بحالی اور ٹوٹے ہوئے کرب اسٹونز کی تبدیلی کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز اور مراکز میں فٹ پاتھوں کی مرمت کے ذریعے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کریں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اسلام آباد کے خوبصورت، منظم اور محفوظ ماحول کو بھی برقرار رکھا جا سکے گا
متعلقہ پوسٹ
اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں، وزیراعظم
اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں، وزیراعظم وزیراعظم نے کہا کہ آج، پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز…
کمشنر بہاولپور کا اندرون شہر کے تاریخی مرکز فرید گیٹ کا دورہ
کمشنر بہاولپور کا اندرون شہر کے تاریخی مرکز فرید گیٹ کا دورہ Source link
پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ
کراچی: چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسٹیل مل کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں۔اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان…
کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ رات گئے شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے سچل، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، جس کے بعد ضلع وسطی کے یوسف…
نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میوزک ریئلٹی شوز کو فیک قرار دینے والی ساتھی گلوکارہ سنیدھی چوہان کو دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں انگور نہیں ملتے انہیں انگور کھٹے ہی لگتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نیہا ککڑ سے جب میوزک ریئلٹی شوز کے پہلے سے طے شدہ (اسکرپٹڈ) ہونے سے متعلق سوال کیا گیا…
خاندان اور پی ٹی آئی پریشان عمران خان کی حراست اور صحت پر شکوک و شبہات بڑھ گئے
اسلام آباد/اڈیالہ — پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی صحت اور حفاظت کے بارے میں جاری غیر یقینی کیفیت کے بیچ ایک امریکی مقیم صحافی نے منگل کو ایک غیر مصدقہ اور دھماکہ خیز دعویٰ کیا کہ “تین سینئر فوجی ذرائع” نے انہیں بتایا ہے کہ عمران خان اب…

