اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا افسران کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک

IMG 20260131 WA0160

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے پر نکل آئے۔ اس دوران انہوں نے فیلڈ میں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے امور کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور فرائض کو پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ فیلڈ میں موجود افسران کا متحرک ہونا جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی

img 20260131 wa01584270927523370762157
اسلام آباد: ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا افسران کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک 3

متعلقہ پوسٹ