بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں ٹرمینل ٹو  کے قریب چھوٹی سی مسجد کو ہٹانے کا حکم جاری ہو گیا

news 1795385911 8002


(ویب ڈیسک) مہاراشٹرا کے دارالحکومت بمبئی میں طویل عرصہ سے ہندو مسلم کشیدگی نہیں تھی لیکن اب اچانک بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں ٹرمینل ٹو  کے قریب چھوٹی سی مسجد کو ہٹانے کا حکم جاری ہو گیا۔ مقامی ترقیاتی ادارہ  ایم ایم آر ڈی اے نے مسجد کے دروازے پر نوٹس تھوپ دیا جس میں مسجد کو "غیر قانونی” قرار دے کر  ائیرپورٹ اتھارٹی کو اسے گرا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہندوتوا کی انکروچمنٹ کا نیا نشانہ بننے والی مسجد بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 (ٹی 2) کے قریب، ’ارائیول گیٹ‘ اور ٹیکسی پارکنگ ایریا کے نزدیک واقع ہے۔ مسجد کے دروازے پر چسپاں کروائے گئے شر انگیز  نوٹس میں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
news 1795385891 9095
بمبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) نے بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل-2 کے قریب واقع ایک مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں مسجد کے دروازہ پر نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا ہے۔ دراصل بی جے پی کا مقامی فسادی  لیڈر کریٹ سومیا طویل عرصے سے اس مسجد کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس فسادی کا الزام ہے کہ تقریباً 5 ہزار مربع فٹ سرکاری زمین پر  بلا جازت مسجد تعمیر کی گئی ہے۔
 ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرٹ سومیا کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد ایک "حساس سیکورٹی زون” میں واقع ہے اور سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ اس نے مسجد کو ہٹانے کے ساتھ اس کی تعمیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس فسادی بھاجپائی سیاستدان  کا دعویٰ ہے کہ 2014 سے قبل یہاں کچھ بھی نہیں تھا اور بعد میں ٹین کے شیڈ کا ڈھانچہ کھڑا کر کے زمین پر قبضہ کر لیا گیا۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے لیے اجازت لی گئی تھی اور اس وقت جی وی کے اور ایئرپورٹ افسران کو بھی اس کی اطلاع تھی۔ مسجد انتظامیہ نے 2015 کے ایک سرکاری خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں عبادت گاہ کا ذکر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:   سہارنپور  میں قدیم مسجد  کا انہدام: ملبہ میں اینٹوں پر نظر آئے  واضح ثبوت عدالت کو آلہ کار ثابت کر گئے 
یہ مسجد بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 (ٹی 2) کے قریب، ’ارائیول گیٹ‘ اور ٹیکسی پارکنگ ایریا کے نزدیک واقع ہے۔ مسجد کے دروازے پر چسپاں نوٹس میں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ایم ایم آر ڈی اے کے مطابق ’اشبل الجنت ایئرپورٹ چیریٹیبل ٹرسٹ‘ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات "کافی نہیں ہیں.”  اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تسلط میں آئی ہوئی کئی ریاستوں مین فرقہ پرستی اور نفرت کی آگ بھرکانے کی غرض سے مسجدوں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ ہر مسجد کو گرانے کے لئے سرکاری زمین کو بلا اجازت شامل کئے جانے کی کہانی گھڑی گئی اور مسجدوں کے خادموں اور نگرانوں کی پیش کردہ اصلی سرکاری دستاویزات کو کبھی ناکافی ور کبھی غیر متعلقہ ارار دے کر مسجدوں کو جبراً گرا دیا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارت  میں 32 فرضی یونیورسٹیاں، صرف دارالحکومت دہلی میں 12 فیک یونیورسٹیوں نے "ترقی” کا بھانڈا پھوڑ دیا 

اب مہاراشٹر کے دارالھکومت بمبئی کی  اتھارٹی ایم ایم آر ڈی اے نے بمبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کو اس مسجد  کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ حکم میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر ایم آئی اے ایل نے کارروائی نہیں کی تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

news 1795385911 8494

ائیرپورٹ کے لئے دی گئی  802 ہیکٹر اراضی پر کسی تعمیر وغیرہ کے لئے   2009 میں منظور ہوئے قانون کے تحت ایم ایم آر ڈی اے سے اجازت لینا تو پڑتی ہے  لیکن ائیر پورٹی اتھارٹی کے رقبہ میں بنی یہ مسجد  کب سے ہے اور اس کی تعمیر کی اجازت  2009 مین بنے قانون کے تحت لازم ہے یا نہیں یہ اب تک واضح نہین۔ خود ائیرپورٹ اتھارٹی کو اس مسجد سے کبھی کوئی پرابلم نہیں رہا۔

یہ فیصلہ کوئی عدالت ہی کر سکتی ہے کہ مسجد کے انہدادم کا حکم خودبخود درست بھی ہے یا نہیں۔

اس مسجد کے معاملے میں تین دستاویزات فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہیں:

14 مئی 2009 کا اصل نوٹیفکیشن، جس نے MMRDA کو SPA مقرر کیا تھا۔
بمبئی کے شہری زمین کے سروے کے مطابق مسجد کے مقام CTS 1405 کا منظور شدہ لینڈ یوز ریکارڈ اور نقشہ۔
MMRDA کا اصل انہدامی نوٹس، جس میں قانونی دفعہ، خلاف ورزی اور متعلقہ فریق کی ذمہ داری بیان کی گئی ہو۔
 مسجد کے منتظمین 2015 کے خط یا GVK کی سابقہ اجازت کا حوالہ دیتے ہیں تو اس کا قانونی اثر بھی جانچنا ہوگا۔ یہ سب کام عدالت ہی کر سکتی ہے۔

news 1795385911 1326

سرسری جائزہ کے بعد ماہرین کا خیال ہے کہ اچانک کھڑے کئے گئے اس تنازعہ میں یہ تین چیزیں دیکھنی ضروری ہیں:

CTS 1405 کی حدود اور مسجد کا عین  مقام۔
منظور شدہ منصوبے میں اس جگہ کا استعمال: ایئرپورٹ، سڑک، پارکنگ، عمارت یا کوئی اور مقصد۔
مسجد کے زیرِ قبضہ حصے کی زمین کس کے نام Property Card میں درج ہے۔

ماضی میں مسجدوں کو گرانے کے بیشتر معاملوں میں دیوانی قانون اور عدالتی عمل کی پیچیدہ چھان بین یک لخت مختصر ہو گئی اور مسجدوں کے منتظمین کی سنے بغیر ہی فیصلے ہو گئے اور مسجدوں پر بلڈوزر پھیر دیئے گئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ