لاہور: جناح اسپتال لاہور میں گردے کی پیوندکاری کا ایک اور کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ مریض عرفان کو اس کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اسپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت پیوندکاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ان کی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے، جبکہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
جناح اسپتال میں رواں برس گردے کی پیوندکاری کے اس پہلے کامیاب آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر دونوں کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

