واشنگٹن: بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس مین رابرٹ ایڈرہولٹ سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

IMG 20260204 WA2563


واشنگٹن ڈی سی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن اور اپروپری ایشنز کمیٹی کے رکن کانگریس مین رابرٹ بی ایڈرہولٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے قبل ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور مذہبی آزادی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔
دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے، اور بنیادی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی اہم تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے ان شعبوں میں مشترکہ دلچسپی اور ممکنہ تعاون کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
ملاقات کے موقع پر سینیٹر اکبر خواجہ بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان پارلیمانی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ