اسلام آباد دھماکا: امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں حملے کی شدید مذمت

IMG 20260207 WA1829


اسلام آباد – ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر فوکل پرسن وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ، انسانیت سوز اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ پاکستان کے امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی پر براہِ راست حملہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
دھماکے میں شہید ہونے والوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ امام بارگاہ ترلائی میں ادا کی گئی، جس میں مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے، جنہوں نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
بعد ازاں سید ذیشان علی نقوی نے پمز ہسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ پوسٹ