ایران کا خطے میں امن کا عزم: صدر پزشکیان کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم گفتگو

IMG 20260311 WA2149


تہران/اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور تہران علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری جنگوں کے اصل ذمہ داروں کا احتساب کرنے میں ناکام رہی تو عالمی نظام اور بین الاقوامی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر باہمی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ پوسٹ