ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک 309 زخمی

news 1791689387 9626



news 1791689387 9626

 (24 نیوز )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہفتے کو ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ

اتھارٹی کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کی نوعیت اور تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ