ورلڈ بینک نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

وزیر خزانہ ورلڈ بینک.webp


ورلڈ بینک نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عمل درآمد کے ذریعے پروگرام کے اہداف حاصل کیے جائیں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈے سے ملاقات کی، جو سالانہ الولا کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کے دس سالہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام، کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک اور ملک کی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اینہ بجرڈے نے اس موقع پر پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کے لیے ورلڈ بینک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور پروگرام کے زیادہ مؤثر اثرات کے لیے بروقت اور مؤثر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قریبی تعاون اور پروگرام کی کامیابی کے لیے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے کردار پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عمل درآمد کے ذریعے پروگرام کے اہداف حاصل کیے جائیں۔

ملاقات میں توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات کے شعبوں میں ترقیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے پاکستان کی معیشت میں پائیدار اور دیرپا ترقی کے لیے واضح حکمت عملی سامنے آئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ