بنگلہ دیش انتخابات غیر حتمی و غیر سرکاری نتائجکونسی جماعت آگے؟

news 1770907060 2368



news 1770907060 2368

(ویب ڈیسک)بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو 68 اور جماعت اسلامی کو 21 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کو 2 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے الیکشن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی میں کڑا مقابلہ چل رہا ہے، نوجوانوں کی نیشنل سٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کی اتحادی ہے، پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے الیکشن کو ملک کے لیے اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہشات بدل رہی ہیں، ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔ 

نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے کہا کہ انھوں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے ووٹ ڈالا ہے۔

کومیلا کے علاقے ڈیبیڈوار 4 حلقے سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے چیف آرگنائزر اور 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار حسنات عبداللّٰہ 4 پولنگ سٹیشنز میں آگے ہیں۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق حسنات عبداللّٰہ کے آبائی پولنگ سٹیشن گوپال نگر کے نتائج کے مطابق حسنات نے 3,084 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اے جاسم الدین کو وہاں کوئی ووٹ نہیں ملا۔

میونسپل مرکز کے وارڈ 7 میں حسنات کو 1,383 ووٹ ملے، جبکہ جاسم الدین صرف 480 ووٹ حاصل کر سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  روس میں صارفین کیلئے واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا





Source link

متعلقہ پوسٹ