(ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برونائی دارالسلام میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح عمان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ کو )پشاور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ دیگر زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب


